Home » ساہیوال: ہڑپہ میں وکیل سے مبینہ بدسلوکی، عدالت نے تین ایلیٹ فورس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

ساہیوال: ہڑپہ میں وکیل سے مبینہ بدسلوکی، عدالت نے تین ایلیٹ فورس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

by Kassowal
1 comment
ساہیوال کے علاقے ہڑپہ میں وکیل سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر عدالت نے تین ایلیٹ فورس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ساہیوال (کسوال نیوز):

ساہیوال کے علاقے ہڑپہ میں ہڑپہ میوزیم کے سامنے معروف وکیل چوہدری طاہر شہزاد ایڈووکیٹ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی، رشوت طلبی اور دھمکیوں کے واقعے پر قانونی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ عدالت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ایلیٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج/جسٹس آف پیس آصف سیال نے کیس کی سماعت کے بعد تین ایلیٹ فورس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس حکام نے معاملے پر باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کا نوٹس آئی جی پنجاب کی جانب سے بھی لیا گیا، جس کے بعد لاہور میں ایلیٹ پولیس ہیڈکوارٹرز میں محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

banner

دوسری جانب متاثرہ وکیل چوہدری طاہر شہزاد ایڈووکیٹ کا مؤقف ہے کہ وہ واقعے پر قانونی کارروائی جاری رکھیں گے اور معاملے کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ واقعے پر وکلا برادری اور شہری حلقوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

You may also like

1 comment

gambling games online فروری 8, 2026 - 8:03 شام

After I initially commented I appear to have clicked the -Notify
me when new comments are added- checkbox and now every time a comment is
added I recieve 4 emails with the exact same comment.
There has to be an easy method you can remove me from that service?

Cheers!

Reply

Leave a Comment

Edtior's Picks

Latest Articles

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00