Home » شریانوں میں جمی چکنائی کم کرنے کے لیے ماہرین کی غذائی اور طرزِ زندگی سے متعلق احتیاطی تجاویز

شریانوں میں جمی چکنائی کم کرنے کے لیے ماہرین کی غذائی اور طرزِ زندگی سے متعلق احتیاطی تجاویز

by Kassowal
0 comments
ماہرین صحت کے مطابق متوازن خوراک اور باقاعدہ ورزش کے ذریعے شریانوں میں جمی چکنائی کم کرنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق طویل عرصے تک چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے استعمال کے باعث شریانوں کی دیواروں میں چکنائی جمع ہو سکتی ہے، جس سے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں اور دل کے امراض یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چکنائی فوری طور پر ختم نہیں ہوتی، تاہم درست خوراک اور متوازن طرزِ زندگی اختیار کر کے اس میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

صحت کے ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں سب سے اہم قدم خوراک میں تبدیلی ہے۔ فرائی اشیاء، گھی، بناسپتی اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کم سے کم یا ترک کرنے کی تجویز دی جاتی ہے، جبکہ سبزیوں، پھلوں، دالوں اور ثابت اناج کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی، السی کے بیج اور اخروٹ جیسی غذاؤں میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز شریانوں کی صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ اسی طرح لہسن کا محدود مقدار میں استعمال اور زیتون کے تیل کو ترجیح دینا بھی فائدہ مند بتایا جاتا ہے، جبکہ چینی اور سفید آٹے کے استعمال میں اعتدال ضروری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق فائبر سے بھرپور غذائیں شریانوں میں چکنائی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ روزانہ کم از کم 30 سے 45 منٹ تیز چہل قدمی یا دیگر ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنانا صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی طبی یا غذائی تبدیلی سے قبل معالج سے مشورہ ضروری ہے۔

banner

You may also like

Leave a Comment

Edtior's Picks

Latest Articles

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00